الطاف کا ملک کیخلاف بیان نظریہ پاکستان سے غداری ہے ‘ اشفاق احمد
ملتان ( کا مر س ر پو ر ٹر) اہلسنت والجماعت پنجاب کے جنرل سیکرٹری انجینئر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ بھارت سے ملک توڑنے کی مدد ما نگنے والے نا قابل تلافی نقصان کے مر تکب ہوئے ہیں ،الطاف حسین کا ملک کے خلاف بیان لاکھوں شہدا ، ملکی آئین اور نظریہ پاکستان سے غداری ہے(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
،ملکی تحفظ کے لیے ملک کی تمام محب وطن قوتیں ،سیاسی و مذہبی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں ،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قوتوں کے آلہ کار ،اور ان کے ایجنٹوں کی طرف سے قومی سلامتی ،ملکی آئین اورنظریہ پاکستان کے خلاف کی جا نے والی تمام سازشیں ناکام ہوں گی،حکومت ایم کیو ایم کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے،انجینئر اشفاق احمد گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ اہلسنت والجماعت ایک محب وطن جماعت ہے اور ملک کے خلاف بھو کنے والی تمام قو توں کے خلاف بھر پور احتجاج کرے گی،انہوں نے کہا کہ پوری قوم یک زبان ہو چکی ہے اور اب اس پاک سرزمین پر کسی بھی بیرونی ایجنٹ کو ملک میں بدامنی اور لا قانونیت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ملکی آئین سے کھیلنے والے ملک دشمن ، غداراور دہشت گرد چاہے وہ کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کے لیے اب یہاں کوئی جگہ نہیں ملک دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور وقت آنے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
اشفاق احمد