طویل القامت حقنواز کا صادق آباد کے سکولوں کا دورہ

طویل القامت حقنواز کا صادق آباد کے سکولوں کا دورہ

  

صادق آباد (تحصیل رپورٹر) بہاولپور کے 27سالہ حق نواز نے جن کا قد 7فٹ 9انچ ہے مالی حالات سے تنگ آکر اپنے مالی حالات سدھارنے کیلئے صادق آباد کے سکولوں کے وزٹ پرنکلے ہیں طویل القامت انسان کو اپنے درمیان پا کر ننھے بچوں کی تو حیرت کا کوئی ٹھکانہ ہی نہیں(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

سکول میں حق نواز سے ہاتھ ملانے کیلئے پوری گردن اوپر اٹھانا پڑرہی ہے ننھے طالب علموں نے جہاں حق نواز سے ہاتھ ملایا وہیں بڑی کلاسز کے بچوں نے تالیاں بجا کر اپنی کلاس میں حق نواز کی آمد پر اس کا کیا شاندار استقبال حق نواز بچوں میں گھل مل گیا اور ان سے ڈھیر ساری باتیں کیں صادق آبا د میونسپل کمیٹی کے کونسلر طاہر ضیاء مقامی سکول پرنسپل میر شہیر کاکہنا ہے کہ حق نواز جیسے لوگ پاکستان کا اثاثہ ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی سرپرستی کی جائے ۔حق نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شدید مالی مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے آمدنی کے ذرائع پیدا کرنے کیلئے سکولوں کے دورے کررہا ہے جبکہ بیماری کے باعث اس کے ہاتھ اور پاؤں بھی ٹیڑھے ہورہے ہیں انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ان کا علاج کرایا جائے اور نوکری دی جائے ۔

طویل القامت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -