کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ملتان کیٹل کمپنی نے لاکھوں کی خریداری کرلی

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے ملتان کیٹل کمپنی نے لاکھوں کی خریداری کرلی

  

ملتان (خبرنگار) کانگو وائرس سے بچاؤکیلئے منڈیاں مویشاں کے خریداروں کیلئے ملتان کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی نے لاکھوں روپے مالیت سے سرجیکل گلوز، فیس ماسک، سرجیکل گاؤن اور جوتے کور کی خریداری کر لی ہے ، کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے یہ کٹ ہر ہفتے خریداروں کو فراہم کی جائے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

گی۔ ایم ڈی کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی احمد جان ملک نے بتایا ہے کہ منڈی مویشیاں میں کانگو وائر س سے بچاؤکیلئے 2من سے زائد چونے کا چھڑکاؤکیا گیا ہے جبکہ زرعی ادویات کابھی چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ، آئندہ ہفتے سے ہر خریدار اور بیوپاری کو فیس ماسک، سرجیکل گلوز، سرجیکل گاؤن اور جوتے کور کی کٹ فراہم کی جائے گی انہوں نے بتایا گیا ہے کہ جانوروں میں چیچڑوں کی 35سے زائد اقسام ہیں جن میں سے صرف 1قسم سے کانگو وائرس کا خطرہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے لائے جانیوالے چھوٹے جانوروں میں کانگو وائرس کا خطرہ ہوتا ہے شہری بلوچستان سے آئے ہوئے جانوروں کو خریدنے میں احتیاط کریں۔

احمد جان ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -