غیر قانونی بکر منڈیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے انچارج ‘ فوکل پرسن مقرر
ملتان (خبرنگار) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان نے چاروں ٹاؤنز میں غیر قانونی بکر منڈیوں کے خلاف کاروائی کیلئے بالحاظ تھانہ حدود 8مانیٹرنگ آفیسر تعینات کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈنیشن زاہد اکرام ضلع بھر میں غیر قانونی بکر منڈیوں کے خلاف تمام کاروائی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
کے انچارج اور فوکل پرسن مقرر کردئے گئے ہیں تمام مانیٹرنگ آفیسران اْن کو روزانہ کی بنیاد پر کاروائی سے متعلق کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ضلعی حکومت کی طرف سے جن 8آفیسران کو مانیٹرنگ کیلئے مقرر کیا گیا ہے ان میں سب رجسٹرار کینٹ آغا ظہیر عباس شیرازی کو تھانہ گلگشت اور تھانہ بہا الدین زکریا کی حدود میں سب رجسٹرار سٹی ملک شفیق احمد کو تھانہ کینٹِ جلیل آباداور قطب پور کی حدود میں جنرل اسٹنٹ ریونیو طلحہ سعید کو تھانہ کوتوالی، چہلیک اور لوہاری گیٹ کی حدود میں ، ڈی او سی او محی الدین سیال کو تھانہ ممتاز آباد اور تھانہ شاہ شمس کی حدود میں ، اے ڈی ایل جی خضر عباس کھاکھی کو تھانہ حرم گیٹ کپ اور بوہڑ گیٹ کی حدود میں ، سیکرٹری آر ٹی اے محمد کاشف ڈوگر کو تھانہ دولت گیٹ، دہلی گیٹ اور پاک گیٹ کی حدود میں جبکہ کونسل آفیسر ملک اشفاق کو تھانہ صدر اور ممتاز آباد کی حدود میں غیر قانونی بکر منڈیوں کے خلاف کاروائی کا ٹاسک دے دیا گیا ہے تمام مانیٹرنگ آفیسر ڈی او سی زاہد اکرام کو کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔
بکر منڈیاں