وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالجز میں ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کیلئے عمر کی حد 63 سال کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ نے میڈیکل کالجز میں ٹیچنگ سٹاف کی بھرتی کیلئے عمر کی حد 63 سال کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقائع نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیکل کالجز میں ٹیچنگ سٹاف بھرتی کیلئے عمر کی حد 63 سال کرنے کی(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

منظوری دیدی ہے ۔ بنیادی سائنسز کے مضامین اناٹومی ‘ فزیالوجی ‘ بائیو کیمسٹری ‘ کمیونٹی میڈیسن ‘ فورنزک میڈیسن ‘ فارماکالوجی ‘ پتھالوجی اور مکینیکل سائنسز کے مضامین انستھیزیا ‘ کارڈیک سرجری ‘ کارڈیالوجی ‘ نیفرالوجی ‘ پیڈز سرجری ‘ ریڈیالوجی میں گریڈ 20 کے پروفیسر ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ پر 3 سال دورانیے کیلئے بھرتی کیے جا سکیں گے ۔ صوبہ کے میڈیکل کالجز و ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹیچنگ سٹاف کی شدید کمی کے سبب گریڈ 20 کے پروفیسر تمام مطلوبہ ضروریات پوری کرنے کے بعد 63 سال عمر تک سپیشل سلیکشن بورڈز کے ذریعے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جا سکیں گے ۔
ٹیچنگ سٹاف عمر