جامعہ زکریا کے سلیکشن بورڈ اجلاس کو رکوانے کیلئے شہری کی چانسلر، گورنر کو درخواست
ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کا 3اور4ستمبرکو ہونے والے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
سلیکشن بورڈ اجلاس کو رکوانے کیلئے شہری نے چانسلر /گورنر کو درخواست دے دی ‘شاداب کالونی کے رہائشی محمد لطیف نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس نے زکریا یونیورسٹی میں آسامیوں کا اشتہار آنے پر درخواست جمع کرائی مگر میرے علم یہ بات آئی کہ ان سیٹوں پر پہلے ہی سلیکشن ہوچکی ہے اور اس مد میں لاکھوں رپے وصول کرلئے گئے ہیں اور ان آسامیوں کی قابلیت بھی اپنے من پسند افراد کی اہلیت کو مدنظر رکھ کر مقر ر کی گئی ہے جس پر ہائی کورٹ ملتان میں اسسٹنٹ کنٹرولر ، منیجر پرنٹنگ پریس وگرافک ڈایزائنر کی تعلیمی قابلیت کو چیلنج کیا گیا جس پر عدالت نے جواب طلب کیا مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے تاحال اس پر جواب جمع نہیں کریا ، اس سیٹ پر رجسٹرار اپنے عزیز ملک طاہر کی سلیکشن کرانا چاہتے ہیں ، علاوہ ازیں ان اسامیوں کے سٹیچو منظور نہیں ہوئے ہیں ، لہذا فوری طور پر اسکا نوٹس لیتے ہوئے سلیکشن بورڈ روکا جائے اور سٹیچو کی منظوری اور ٹیسٹ کے ذریعے ان آسامیوں کو پر کیا جائے‘ذرائع کے مطابق یہ درخواست وفاقی متحسب ، ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور نیب کو بھی ارسال کی گئی ہے۔
سلیکشن بورڈ