وزیراعظم کا چائنیز تشدد کیس پر نوٹس ‘ آئی جی پنجاب کو سی پی او ملتان کو او ایس ڈی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم کا چائنیز تشدد کیس پر نوٹس ‘ آئی جی پنجاب کو سی پی او ملتان کو او ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان نے چائنیز تشدد کیس پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو سٹی پولیس آفیسر ملتان اظہر ا(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کرم کو او ایس ڈی بنانے کی ہدایت جاری کیں ہیں۔جس پر گزشتہ روز آئی جی پنجاب نے انہیں او ایس ڈی بنانے کے لیے احکامات جاری کیے بعدازاں انہیں تا حکم ثانی چارج نہ چھوڑنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ 6روز قبل شجاعباد کے موضع چڈھر میں سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والے 20چائینیز انجینیرز اور ان کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا جس میں 3چائنیز انجینئیر زخمی ہوئے تھے ۔ بعدازاں آئی جی پنجاب کے نوٹس پر معاملے کی انکوائری کرتے ہوئے سی پی او ملتان نے چائینیز انجینئیرز کو قصور وار ٹھہرایا۔تاہم رپورٹ سے اتفاق نہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے انکوائری کے لیے لاہور سے ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش کو بھیجا گیا جنھوں نے اپنی رپورٹ میں قصور واروں کا تعین کر کے رپورٹ اعلیٰ حکام تک پہنچا دی ہے۔

چائنیز تشدد کیس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -