یوسی 9میں سیوریج لائن بند،وحدت کالونی کے گٹر ابل پڑے ،سرکاری ملازمین کے گھروں میں گندا پانی داخل

یوسی 9میں سیوریج لائن بند،وحدت کالونی کے گٹر ابل پڑے ،سرکاری ملازمین کے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) یونین کونسل نمبر 9 میں سیوریج لائن بند ہونے سے وحدت کالونی کے گٹر ابل پڑے ہیں سیوریج پانی کالونی میں جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا اور سرکاری کوارٹرروں کی بنیادوں میں سرایت کر رہا ہے نزدیک دیوارمیں سرایت کرنے کی وجہ ایک مکان کی دیوار گر گئی سیوریج کے پانی کیوجہ سے ماحول انتہائی تعفن زدہ ہوچکا نکاسی کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے گٹروں کا پانی اب چھوٹے سرکاری ملازمین کا گھروں میں رہنا دشوار ہوچکا واسا حکام نہ یونین(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کونسل 9میں سیوریج لائن درست کر رہے ہیں اور نہ ہی وحدت کالونی کے گٹروں کی صفائی کرتے ہیں سرکاری کالونی میں وبائی امراض پھوٹ پڑنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

سیوریج لائن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -