شہر سیوریج اوربارش کے پانی سے متاثر‘ واسا کا شکایت سیل غیرفعال
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ملتان میں ہونیوالی حالیہ بارشوں کیوجہ سے لاکھوں لوگ سیوریج اور بارشی پانی سے متاثر ہوئے ‘ واسا کے افسران اور اہلکار پہلے پہل تو سرگرم رہے لیکن گزشتہ روز شکایات سیل میں تعینات اہلکاروں نے شکایات سیل کو ہی غیرفعال کردیا ۔ شہری شکایات درج کرانے کیلئے بار بار(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
فون کرتے رہے لیکن واسا کا عملہ کال منقطع کردیتا جس کیوجہ سے شہریوں کو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ چند ایک شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا شکایات سیل کال تو اٹینڈ کرلیتا ہے لیکن شکایت نمبر کا میسج نہیں بھیجتا جس سے پریشانی کا سامنا ہے ۔ متاثرین نے ارباب اختیار سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔