ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 51 ملزم پکڑ لئے

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 51 ملزم پکڑ لئے

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ،51ملزمان گرفتار، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم محمد افضال کے قبضہ سے 140گرام چرس، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزمان قیصر مسیح اور آصف کے قبضہ سے 06ٹن بیئر شراب، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم محمد جاوید کے قبضہ سے 15لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیوملتان نے ملزم کاشف کے قبضہ سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سیتل ماڑی نے ملزم شہباز کے قبضہ سے 05لیٹر شراب جبکہ ملزم اعجاز کے قبضہ سے 07لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ بوہر گیٹ نے ملزم محمد مکی کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور معہ 02گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان محمد ایاز اور عرفان کو وٹک رقم 650/-روپے کے ساتھ پرچی جواء کھیلتے قابو کرکے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم محمد عثمان کو 45پتنگیں معہ 05گوٹے ڈور فروخت کرتے جبکہ ملزم طاہر کو 57پتنگیں معہ 04گوٹے ڈور فروخت کرتے ، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزمان قیصر کو 52پتنگیں جبکہ ریاض کو 40پتنگیں فروخت کرتے ، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم مدثر کو 160پتنگیں معہ 03گوٹے ڈور فروخت کرتے قابو کر کے مقدما ت درج کرلیے۔پولیس تھانہ گلگشت نے ملزمان بشیر احمد ، نعیم اور صفیان کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان نادر اور تنویر کو غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کرتے سامان سمیت قابو کر کے مقدمات درج کرلیا۔ملتان پولیس نے34اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے07کا تعلق کیٹیگری Aسے ہے جبکہ27ملزمان کا تعلق کیٹیگری B سے ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -