ملتان اور گردونواح میں بادلوں، سورج کے درمیان آنکھ مچولی، بادلوں کا سسٹم جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان

ملتان اور گردونواح میں بادلوں، سورج کے درمیان آنکھ مچولی، بادلوں کا سسٹم ...

  

ملتان (خبر نگار) ملتان اور گردونواح میں سوموار کے روز بھی بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

مقامی محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم ابر آلود رہنے اور گرچ چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ حالیہ بادلوں اور بارش کا سسٹم جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ گذشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 25.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ککیا گیا ہے۔

آنکھ مچولی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -