انتخابات میں باریاں لگانے والوں کو گھر بھیج دینگے، ولید اقبال

انتخابات میں باریاں لگانے والوں کو گھر بھیج دینگے، ولید اقبال

  

احمدپورشرقیہ (سٹی رپورٹر) مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کے پوتے ولید اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ملک میں ایک ایسا سیاسی کلچر متعارف کرانا چاہتی ہے۔ جس میں غریب اور متوسط طبقے کی قیادت کو آگے لایا جاسکے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے تحصیل صدر تحریک(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

انصاف عبدالباسط شکرانی ، چوہدری طارق اقبال ، ملک یونس خالق اور سمیر ا نور سے ٹیلی فو ن پر اعلیحدہ علیحدہ گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ نے عوام کو مایوس کیاہے۔ آئندہ انتخابات میں ریاں لگانے والوں کو گھر بھیج دیں گے۔ انہوں نے کہا عمرا ن خان جمہوریت پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ اورانہوں نے انتخابی نظام کو صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی جد وجہد کی ہے۔ کہ آئندہ عام انتخابات منصفانہ اور غیر جانبدار انہ ہوں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں پر زور دیا کہ انٹر پارٹی الیکشن میں مخلص اور عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار عہدیداروں کو آ گے لائیں۔

ولید اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -