طوفانی بارش سے متاثرہ بجلی سسٹم تاحال بحال نہ ہو سکا ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری

طوفانی بارش سے متاثرہ بجلی سسٹم تاحال بحال نہ ہو سکا ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ...

  

ملتان، وہاڑی، ٹھٹھہ صادق آباد، رنگ پور (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) طوفانی بارش سے متاثرہ بجلی سسٹم تاحال بحال نہ ہوسکا۔ جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی جار ہے۔ مختلف علاقوں سے وولٹیج کی کمی بیشی کی بھی شکایات سامنے آئی ہیں۔ تفصیل کے مطابق ملتان اور گردونواح میں ہفتے کے روز ہونے والی طوفانی بارش کے باعث متاثر ہونے والا بجلی کا سسٹم مکمل طور پر تاحال بحال نہیں ہو سکا‘بتایا گیا ہے کہ ملتان(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

اور گردونو اح میں طوفانی بارش کے باعث 300سے زائد ٹرانسفارمر خراب و جل گئے‘ سیکڑوں مقامات پر ‘ ایچ ٹی لائنیں‘ ایل ٹی لائنیں اور سروس تاریں ٹوٹنے کے واقعات پیش آئے‘1000سے زائد بجلی کے تھری فیز و گھریلو میٹر جل گئے‘میپکو انتظامیہ کو ایمرجنسی نافذ کرنا پڑی‘رخصت پر گئے لائن سٹاف کو بھی بلا لیا گیا‘ایکسین اور ایس ڈی اوز رات بھر بجلی کی بحالی کے کاموں کی نگرانی کرتے رہے ‘ذرائع کے مطابق نواحی علاقوں میں ایل ٹی لائنیں ٹوٹنے کے زیادہ تر واقعات درخت گرنے کے باعث پیش آئے‘حالانکہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تیاری کی جاتی ہے اور سسٹم میں رکاوٹ بننے والے درختوں کی کٹائی کی جاتی ہے لیکن اس بار اس سلسلے میں مہم چلانے کے باوجود ہفتے کے روز درخت گرنے کے کئی واقعات پیش آئے‘ درختوں کی ٹہنیاں گرنے سے لائنیں متاثر ہوئیں جس کے باعث جہاں صارفین کو مشکلات پیش آئیں وہاں میپکو عملہ بھی مصیبت میں آگیا اور ایمرجنسی میں کام کرنا پڑا‘لائن سٹاف کی کمی کے باعث صورتحال اور گھمبیر ہو گئی‘ تیسرے روز سوموار کو بھی کئی علاقوں کی بجلی بحال نہیں ہو سکی تھی‘ صارفین نے صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میپکو انتظامیہ کو ایسی صورتحال کے پیش نظر پیشگی انتظامات کرنا چاہئیے تھے کہ نقصان کم سے کم ہوتا۔دریں اثناء ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع ہو گیا ہے ‘ نواحی علاقوں میں شیڈول سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے‘ گزشتہ روز ٹرپنگ بڑھ گئی جبکہ مختلف علاقوں میں وولٹیج کی کمی بیشی کی شکایات موصول ہوئیں ‘صارفین اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر کے مطابق بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے گرمی اور حبس کی وجہ سے شہریوں کا براحال ہے اور تاجروں کے کا روباربری طرح متا ثر ہونے لگے تا جر مالی طور پر دن بدن کمزور ہونے لگے ، عوامی وسماجی اور شہر ی حلقوں محمد سرور، محمد سلیم ، محمد طارق ، جما عت علی ، انوار علی، فرحان ، عبدالطیف ،سیف اللہ ، راجہ شاہد ، وارث چوراہی اور ظفر بگو ودیگر نے احتجاج کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے بار بار وعدہ کے مطابق بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کیا جس کی وجہ سے شہری و تاجر ذلیل وخوار ہو رہے ہیں او ر انکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑتے جا رہے ہیں اورمالی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے لہٰذاحکومت فی الفور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔ ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے ٹھٹھہ صادق آباد میں بجلی لوڈشیڈنگ جاری،عوام پریشان،تفصیل کے مطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے علی شیر واہن،حاجن شیر،پیر صادق شاہ فیڈرز سے منسلک ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے علاقوں میں بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ رنگ پور سے نامہ نگار کے مطابق رنگ پور اور گردونواح کے علاقوں میں میپکو حکام کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے کاروبارزندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -