کمسن بچے کے ہاتھوں گولی چل گئی ‘چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی جاں بحق

کمسن بچے کے ہاتھوں گولی چل گئی ‘چھوٹے کے ہاتھوں بڑا بھائی جاں بحق

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ چوٹی کی بستی معموری میں کھیل کود کے دوران بندوق کی گولی چل جانے سے چھوٹے بھائی کے ہاتھوں بڑا بھائی جاں بحق جبکہ ایک بھائی اور باپ زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ غازیخان کے نواحی علاقہ چوٹی کی بستی معموری(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

میں پیش آیا جہاں گھر میں موجود تین سالہ کامران گھر میں رکھی بندوق سے کھیل رہا تھا اور اس کا بڑا بھائی ساتھ ہی چارپائی پر سویا ہوا تھا کہ اچانک گولی چل جانے سے اس کا سات سالہ بھائی مرتضیٰ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین سالہ کامران اور باپ حضور بخش زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے ٹراما سنٹر میں منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے دوسری جانب تھانہ چوٹی پولیس نے لواحقین کی درخواست پر واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دیدیا۔

گولی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -