ڈہر کی ،طالبعلم کو بے دردی سے قتل کرنیوالے ملزم گاحال آزاد ،ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

ڈہر کی ،طالبعلم کو بے دردی سے قتل کرنیوالے ملزم گاحال آزاد ،ورثاء کا احتجاجی ...

  

ڈہرکی(نامہ نگار) گھوٹکی شہر کے کلمہ چوک پر سرعام رسیوں سے باندھ کر گلہ کاٹ کر بے دردی سے قتل ہونے والے نوجوان انٹر کے طالب علم بابر علی نصرانی کے قاتلوں کوپولیس 24گھنٹے گذرجانے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی کاروائی کی ہے جس پر نوجوان مقتول کے بھائی محمد بخش(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

،رحیم بخش نصرانی اوردیگر سینکڑوں شہریوں نے پولیس کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرپولیس کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ورثا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے نوجوان کورسیوں سے باندھ کراسکا گلہ کاٹ کربے دردی سے قتل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ قاتل بااثر ہیں اس لیئے ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش ان سے خوف زدہ ہے ہوکرانہیں گرفتار نہیں کررہا ہے پولیس کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری نہ کرنے پرشہری اتحاد کے رہنماؤں اورعلاقہ کے معززین نے بھی سخٹ مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلدگرفتاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -