این ایچ اے ساؤتھ ریجن حکام ایم فور اراضی فراڈ پر پردہ ڈالنے میں کامیاب

این ایچ اے ساؤتھ ریجن حکام ایم فور اراضی فراڈ پر پردہ ڈالنے میں کامیاب

  

ملتان (نمائندہ خصوصی ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی ساؤتھ ریجن کے حکام ایم فور میں ہونیوالے اراضی فراڈ پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہو گئے ۔ این ایچ اے کے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ظفر (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

جتیال نے موضع جھوک لشکر پور میں سامنے آنیوالے اراضی فراڈ پر پردہ ڈالنے کیلئے محمد صادق نامی اراضی مالک کی زمین سے متعلقہ خسرہ سرے سے ختم کردیا اور 17(4)6 کے نوٹیفکیشن میں ریکوائر ہونیوالی مجوزہ اراضی کم کر دی ۔ بتایا جاتا ہے این ایچ اے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر ظفر جتیال نے موٹر وے ایم فور کیلئے موضع لشکر پور میں لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت نوٹیفکیشن 4 جاری کیا ‘ اس نوٹیفکیشن کے ذریعے 3 سو کنال سے زائد اراضی حاصل کر نے کی تجویز مرتب کی گئی ۔ایکوائر شدہ اراضی پر این ایچ اے حکام نے بس اسٹیشن بنانا ہے ۔ نوٹیفکیشن 4 کے اجراء کے بعد متاثرین نے اہیل اے سی اور اس کے مبینہ فرنٹ مین سے رابطے کیے‘ جس کے بعد اندر خانہ مک مکا کے بعد ایل اے سی نے اراضی واپس کرنی شروع کردی جس کا ثبوت محمد صادق کی اراضی سے ملتا ہے ۔ اب این ایچ اے حکام ایل اے سی نے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت 17(4)6 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد خسرہ نمبر 159/17 فائنل نوٹیفکیشن سے نکال دیا ہے ۔ اس طرح این ایچ اے کا ایل اے سی ظفر جتیال اپنی اور اپنے پٹواری فلک شیر کے فراڈ پر پردہ ڈالنے میں کامیاب ہوگیا ۔ معلوم ہوا ہے اس اراضی فراڈ کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو مکمل علم ہے لیکن ایل اے سی اوردیگر عملہ کو بچانے کیلئے سب نے چپ سادھ رکھی ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -