حکومت غیر جمہوری روایات کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دیگی، تہمینہ دولتانہ

حکومت غیر جمہوری روایات کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دیگی، تہمینہ دولتانہ

  

ساہوکا(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کی پالیسیاںآئینی بالادستی کی ضمانت ہیں احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کر نے والوں کوعوامی مینڈیٹ کااحترام کر نا ضروری ہے سینئر رہنماء مسلم لیگ ن ایم این اے تہمینہ دولتانہ کا حلقہ 232پی پی ضمنی الیکشن میں عوام سے خطاب،232 پی پی(بقیہ نمبر58صفحہ12پر )

میں ضمنی الیکشن میں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کی حمائت میں جملیرا میں جلسہ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ ن کسی بھی سطح پر غیر جمہوری روایات کو فروغ دینے کی اجازت نہیں دے گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک وقوم کا وقار بلند کر نے اور اسے دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کر نے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں وقف کر رکھی ہیں میرا چھوٹا بھائی وزیراعلیٰ اور بڑا بھائی وزیراعظم ہے میں نے ان سے ضلع وہاڑی کی عوام کے لئے 9ارب روپے کا فنڈ مختص کروا یا تاکہ میرے بیٹے اور بیٹیاں تعلیم حاصل کر کے انجینئر بن کر ملک وقوم کی خدمت کر سکیں چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ایک نہائت نڈر اور بے باک لیڈر ہے آپ ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں انہوں نے اپنے 3سالہ دور میں حلقہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا ئے اس موقع پر،ایم پی اے فرح بلوچ، عبدالروف قیصر،سیٹھ محمد عرفان رحمانی ،عبدالرزاق کھرل،محمد طفیل نمبردار،سعید احمد چویرا،مظہر احمد لکھوکا،محمد رمضان جملیرا،ماسٹر وحید احمد جملیرا بھی موجود تھے جملیرا پہنچے پر محترمہ تہمینہ دولتانہ اور محترمہ فرح بلوچ کا پر تپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -