روجھان میں ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،15زخمی

روجھان میں ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،15زخمی
روجھان میں ٹریفک حادثہ،3افراد جاں بحق،15زخمی

  

روجھان(مانیٹرنگ ڈیسک) میں مسافر کوچ اورٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔تفصیلات کے مطابق روجھان میں انڈس ہائی وے عمر کوٹ کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ کھڑے ٹرالر میں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوچ میں سوار 3 افراد موقع پرہی جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

قومی -