تحریک انصاف کے اپوزیشن سے رابطے، شاہ محمود قریشی پی پی اور جماعت اسلامی کی قیادت سے آج ملاقات کریں گے

تحریک انصاف کے اپوزیشن سے رابطے، شاہ محمود قریشی پی پی اور جماعت اسلامی کی ...
تحریک انصاف کے اپوزیشن سے رابطے، شاہ محمود قریشی پی پی اور جماعت اسلامی کی قیادت سے آج ملاقات کریں گے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی آج (منگل کو) پی پی اور جماعت اسلامی کے اہم رہنماو¿ں سے ملاقات کرکے انہیں احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ آج سے شروع ہورہا ہے اور اس کی ذمہ داری جوڑ توڑ کے ماہر شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج ہی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے بھی ملاقات کروں گا اور حکومت مخالف تحریک کا حصہ بننے کی دعوت دوں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -