ایک اور شاندار کامیابی، پاکستان کے دوست ملک نے ایسا کارنامہ کردیا کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

ایک اور شاندار کامیابی، پاکستان کے دوست ملک نے ایسا کارنامہ کردیا کہ جان کر ...
ایک اور شاندار کامیابی، پاکستان کے دوست ملک نے ایسا کارنامہ کردیا کہ جان کر آپ بھی خوش ہوجائیں گے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ہائی ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور کامیابی سمیٹتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ جہاز کا انجن متعارف کروادیا۔ پچاس ارب یوان کی لاگت سے تیار اس انجن کی تیاری میں مختلف کمپنیوں سے بھی مدد لی گئی ہے۔نیا انجن کمرشل اورفوجی مقاصد دونوں کے لئے استعمال ہوسکے گا، اس سے پہلے چین اپنے طیارے بھی بنا چکا ہے ۔نئے انجن کی تیاری کے ساتھ ہی تیز ترین ریل کے شعبوں میں اپنا لوہا منوانے والا چین ایک نئی مارکیٹ میں بھی داخل ہوگیا ہے۔

خبردار ، ہوشیار!لیپ ٹاپ تباہ کرنے والی یو ایس بی آگئی،تفصیل کے لئے کلک کریں

اعدادو شمار کے مطابق اس وقت چین کمرشل طیاروں کے لئے جنرل الیکٹرک اور پارٹ اینڈ وٹنی سے انجن حاصل کررہا ہے جبکہ فوجی مقاصد کے لئے اس کے طیاروں میں روسی انجن استعمال ہورہے ہیں۔ماہرین کے مطابق نئی کامیابی معاشی بلندیوں کو چھوتے چین کی ایوی ایشن مارکیٹ میں الگ پہچان کا سبب بنے گی۔نئے انجن کی تیاری کے لئے بیجنگ کی میونسپل گورنمنٹ، ایوی ایشن انڈسٹری آف چائنا اور کمرشل ایئر کرافٹ کراپ نے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے جبکہ اس انجن کی تیاری کے بعد چھیانوے ہزار ملازمتیں بھی پیدا ہوئی ہیں، ایوی ایشن انڈسٹری آف چائنا مقامی طور پر جیٹ طیاروں، ہیلی کاپٹرز کی تیاری کے حوالے سے پہچان رکھتی ہے جبکہ چین مقامی طور پر سی نوایک نو مسافر طیارہ بھی تیار کرچکا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -