فاروق ستار سکائپ کے ذریعے الطاف سے رابطہ میں ہیں: انیس ایڈووکیٹ

فاروق ستار سکائپ کے ذریعے الطاف سے رابطہ میں ہیں: انیس ایڈووکیٹ
فاروق ستار سکائپ کے ذریعے الطاف سے رابطہ میں ہیں: انیس ایڈووکیٹ

  

کراچی (ویب ڈیسک)پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فاروق ستار سکائپ کے ذریعے الطاف حسینس ےر ابطے میں ہیں۔ وہ خود کو متحدہ قائد سے لاتعلق نہیں رکھ سکتے، رانا ثناءاللہ کا بیان سن کر ایسا لگا کہ وہ ایم کیو  ایم پنجاب کے رہنما ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دفاتر دفاعی پلاٹوں پر بنائے گئے ہیں۔ فاروق ستر بزدل اور کمزور ہیں انہیں کھل کر الطاف حسین کی مخالفت میں سامنے آنا چاہیے۔

یادرہے کہ اس سے قبل نیبل گبول بھی دعویٰ کرچکے ہیں کہ  فاروق ستار لندن قیادت سے رابطے میں ہیں۔ الطاف حسین کی وائبر کے ذریعے کالز اب بھی آرہی ہیں۔ فاروق ستار کو دو کشتیوں کے بجائے ایک رخ اختیار کرنا ہوگا۔ نبیل گبول نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ایک ایک کرکے پارٹی چھوڑتے جائیں گے،”را“ سے فنڈز لینے پر ایم کیو ایم پر پابندی لگالی جاسکتی ہے۔

مزید :

کراچی -