بدچلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی کو مار کر نعش کھیتوں میں پھینک دی

بدچلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی کو مار کر نعش کھیتوں میں پھینک دی
بدچلنی کے شبہ پر خاوند نے بیوی کو مار کر نعش کھیتوں میں پھینک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں 40 سالہ خاتون کے اندھے قتل کیو ردات کا پردہ چاک، خاوند نے بدچلنی کے شبہ پر قتل کرکے لاش مصطفی آباد للیانی ضلع قصور کے علاقہ میں پھینک دی۔ پولیس نےا ندھے قتل کا سراغ لگاکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎
بتایا گیا ہے کہ 10 روز قبل 40 سال 4 بچوں کی ماں شمشاد بی بی کو اس کے خاوند شہزاد نے قتل کرکے اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ ایس ایچ او فیکٹریا یریا عاصم رفیع نے شک گزرنے پر ملزم کے موبائل فون کے ڈیٹا کی روشنی میں لزم کو حراست میں لے لیا تو اس نے اقبال جرم کرکے بتایا کہ مقتولہ کے ناجائز تعلقات تھے جس کی رنجش پر میں نے اسے قتل کرکے لاش مصطفی آباد للیانی ضلع قصور کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا عاصم رفیع اور انچارج انوسٹی گیشن نذیر اپل کے مطابق ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے، ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید :

لاہور -