1999ءمیں شعیب اختر کو نائٹ کلب میں پکڑا: وسیم اکرم
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 1999ءمیں دورہ بھارت کے دوران شعیب اختر کو ہوٹل کے نیچے موجود نائٹ کلب میں ڈانس کرتے ہوئے پکڑا تھا۔
نجی ٹی جیو نیوز کے پروگرام میں میزبان وسیم اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورہ انڈیا کے دوران شعیب اختر نے ایک میچ میں 2 اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہم کولکتہ کے تاج ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے اور میں کپتان تھا۔ میں نے شعیب اختر کو ہدایت کی کہ نائٹ کلب میں بالکل بھی نہیں جانا لیکن جب میں کھانا کھا کر باہر نکل رہا تھا تو دیکھا کہ شعیب اختر سٹیج پر چڑھا ہوا ہے شرٹ اتار کر ڈانس کر رہا ہے ۔ میں نے شعیب اختر کو کان سے پکڑا اور اس کے کمرے میں چھوڑ کر آیا۔
شعیب اختر نے شو کے دوران ہنستے ہوئے کہا کہ وسیم بھائی میں نائٹ کلب نہیں گیا تھا بلکہ وہاں شفٹ ہوا تھا۔ انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ نائٹ کلب میں آدھی ٹیم موجود تھی لیکن وسیم بھائی نے صرف مجھے ہی پکڑا۔