انگریزوں نے الطاف حسین کو تقسیم کی پٹی پڑھا رکھی ہے: مولانا محمد خان شیرانی

انگریزوں نے الطاف حسین کو تقسیم کی پٹی پڑھا رکھی ہے: مولانا محمد خان شیرانی
انگریزوں نے الطاف حسین کو تقسیم کی پٹی پڑھا رکھی ہے: مولانا محمد خان شیرانی

  

ملتان(ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی و جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کو انگریزوں نے پٹی پڑھائی ہے کیونکہ آج بھی یہاں پر انگریز کی حاکمیت چلتی ہے اور مغرب کا موقف یہ ہے کہ دنیا میں دو ممالک پاکستان اور سعودیہ غیر فطری ہیں اور غیر فطری ممالک کا معاملہ ہے کہ انکی نہ تو کوئی تاریخ ہے اور نہ ہی کوئی بات ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

انہوں نے کہاکہ ہم تقسیم کے ہرگز قائل نہیں ہیں کیونکہ تقسیم سے طاقت میں کمزوری آتی ہے اور کمزوری غلامی کو دعوت دیتی ہے اور وحدت سے قوت آتی ہے یہ بات انہوں نے گزشتہ روز حب آمد کے موقع پر بلدیہ ریسٹ ہا?س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ عمران خان تبدیلی کا نعرہ لگاتے رہیں انہیں کس نے روکا ہے۔

مزید :

ملتان -