ایم کیو ایم کے دفاتر کو توڑا جا سکتا ہے مینڈیٹ کو نہیں : فاروق ستار

ایم کیو ایم کے دفاتر کو توڑا جا سکتا ہے مینڈیٹ کو نہیں : فاروق ستار
ایم کیو ایم کے دفاتر کو توڑا جا سکتا ہے مینڈیٹ کو نہیں : فاروق ستار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ کراچی میں ایم کیو ایم کو کمزور سمجھ رہے ہیں تاہم ایم کیو ایم کے دفاتر کو توڑا تو جا سکتا ہے مگر مینڈیٹ کو نہیں ۔کراچی کے لوگوں نےوسیم اختر کو میئر کی چابی دے دی اور جلد ہی جیل سے رہائی کی چابی بھی مل جائے گی۔

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کی تقریب حلف برداری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو مثالی شہر بنائیں گے ، سات سال بعد کراچی کو اس کا وارث مل رہا ہے ۔

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے رہنما جماعت اسلامی میر قسیم علی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کر دی

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بین الاقوامی سرمایہ کاری لائیں گے ، صفائی سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ، اگر بلدیاتی نظام نہ ہو تو جمہوریت نامکمل ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی کیلئے جیل میں دفتر بھی بنایا جا سکتا ہے تاکہ عوام کو انکے قریب اور انہیں عوام کے قریب رکھا جائے ۔

صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردی کا خطرہ ، 338تعلیمی ادارے حساس قرار

مزید :

کراچی -