لوئردیر جماعت اسلامی رہنما کی گاڑی پر حملہ، بھائی جاں بحق

لوئردیر جماعت اسلامی رہنما کی گاڑی پر حملہ، بھائی جاں بحق
لوئردیر جماعت اسلامی رہنما کی گاڑی پر حملہ، بھائی جاں بحق

  

لوئر دیر (ویب ڈیسک) لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے کونسلر شاد نواز کی گاڑی پر حملے میں شاد نواز کے بھائی اور دو پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا۔رباط کے علاقے میں جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ کونسلر شاد نواز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور شاد نواز کے بھائی جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں شاد نواز محفوظ رہے۔ پولیس کی جوابی کارروائی پر حملہ آور نے دریائے پنچکوڑہ میں چھلانگ لگا دی۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حملہ آور کی تلاش شروع کر دی جبکہ زخمی بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید :

دیر -