ماہیا سے شہرت پانیوالی عینی کی بیٹی کی تصاویر سامنے آگئیں، کیسی ہے؟ آپ بھی دیکھئے

ماہیا سے شہرت پانیوالی عینی کی بیٹی کی تصاویر سامنے آگئیں، کیسی ہے؟ آپ بھی ...
ماہیا سے شہرت پانیوالی عینی کی بیٹی کی تصاویر سامنے آگئیں، کیسی ہے؟ آپ بھی دیکھئے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 20 سال کی عمر میں ماہیا گانا گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی پاکستانی گلوکاری عینی خالد ایک بیٹی کی ماں بن گئیں اورانہوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2006 میں ماہیا گانا گا کر میوزک انڈسٹری میں انقلاب برپا کرنے والی عینی خالد کی زندگی بہت سے اتار چڑھاو¿ کا شکار رہی ہے ۔ ان کے گانے کے انداز اور بالوں کے حوالے سے انہیں کافی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے تاہم انہوں نے ان غیر ضروری باتوں پر دھیان دینے کی بجائے اپنے کیریئر پر فوکس کیا اور بہت سے سپر ہٹ گانے گائے۔ میوزک انڈسٹری سے شہرت سمیٹنے کے بعد عینی خالد نے شادی کرلی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور انتہائی افسوسناک طریقے سے جوڑے میں طلاق واقع ہوگئی ۔ عینی خالد کے سابق شوہر نے الزام لگایا تھا کہ اس کی بیوی نے گھر سے کروڑوں روپے کی چوری کی ہے تاہم گلوکارہ کا الزام تھا کہ ان کا شوہر انہیں تشدد کا نشانہ بناتا ہے جس کی وجہ سے طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پہلی شادی ناکام ہونے کے بعد عینی خالد نے 2014 میں دوسری شادی کی جس کے بعد وہ اب ایک بہت ہی پیاری سی بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔ گلوکارہ نے اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے کہ یہ تو واقعی ایک ننھی پری ہے۔

مزید :

تفریح -