حکومت سے مذاکرات مردہ گھوڑا بن چکے : شاہ محمود ،پاناما لیکس پر احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع ہونا چاہئیے : اعتزاز احسن

حکومت سے مذاکرات مردہ گھوڑا بن چکے : شاہ محمود ،پاناما لیکس پر احتساب کا عمل ...
حکومت سے مذاکرات مردہ گھوڑا بن چکے : شاہ محمود ،پاناما لیکس پر احتساب کا عمل وزیر اعظم سے شروع ہونا چاہئیے : اعتزاز احسن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات مردہ گھوڑا  بن چکے ہیں اور حکومتی ہٹ دھرمی سے ٹی او آر کمیٹی اپنی موت آپ مر گئی ۔

پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں خورشید شاہ اور اعتزاز احسن سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹی او آر کمیٹی میں اب کوئی جان نہیں رہی، پیپلز پارٹی کو  تحریک انصاف کے ’’پاکستان مارچ ‘‘ میں شرکت کی دعوت دی ہے  جس پر  پیپلز پارٹی نے دعوت قبول کرتے ہوئے  3ستمبر کو ’’پاکستان مارچ ‘‘ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی ہے  ۔

پولیس نے سابق گورنر غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے کو گرفتار کر لیا، مکمل خبر کیلئےاس لنک پر کلک کریں

ان کا  کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کیساتھ ملاقات میں پانا ما لیکس پر تفصیلی مشاورت کی گئی ہے تاہم ہماری آخری نشست میں ایم کیو ایم بھی موجود تھی جس نے اب علیحدگی اختیار کر لی ہے جبکہ جماعت اسلامی پانا ما لیکس پر سپریم کورٹ میں چلی گئی ہے  ۔

ایک سوال پر شا ہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان مخالف تقریر کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائیں گے اور چاروں صوبوں اور سینٹ میں بھی قرار دادیں پیش کی جائیں گی ۔اعتزا ز احسن نے ٹی او آر سامنے رکھ کر بل تیار کیا ہے اور پی ٹی آئی پانا ما لیکس پر اعتزاز احسن کے بل کی حمایت کرتی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ تین تاریخ کو شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک ریلی نکالی جائے گی ۔

بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے رہنما جماعت اسلامی میر قسیم علی کی سزائے موت کیخلاف اپیل مسترد کر دی

اس موقع پر سینٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ پانا ما لیکس میں جن جن کا نام آیا ہے انکا بلا امتیاز احتساب کیا جائے تاہم احتساب کا آغاز وزیر اعظم اور انکی فیملی سے ہونا چاہئیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے خطاب اور قومی اسمبلی میں خطاب کے علاوہ مختلف جلسوں میں قوم سے کہا تھا کہ وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں ۔ اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ پاناما لیکس پر دونوں جماعتوں کے موقف میں مکمل ہم آہنگی موجود ہے تاہم وزیر اعظم کے بچوں کو اپنا نام کلیئر کرنے کا موقع ملنا چاہئیے ۔” پاکستان مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس پر پارٹی قیادت کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کیا جائے گا ۔ ایک سوال پر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر پیپلز پارٹی کا سپریم کورٹ جانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔

مزید :

قومی -