یہ تصویر اصلی ہے یافوٹوشاپ؟ کسی بھی تصویر کی حقیقت جاننے کا آسان طریقہ

یہ تصویر اصلی ہے یافوٹوشاپ؟ کسی بھی تصویر کی حقیقت جاننے کا آسان طریقہ
یہ تصویر اصلی ہے یافوٹوشاپ؟ کسی بھی تصویر کی حقیقت جاننے کا آسان طریقہ

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا کے بیشترصارفین بغیرسوچے سمجھے تصاویر شیئریالائیک کردیتے ہیں لیکن ان میں سے کئی تصاویر کا وجودہی نہیں ہوتابلکہ وہ فوٹوشاپ کرکے بنائی گئی ہوتی ہیں ، لیکن سوال یہ ہے کہ ایک عام صارف کس طرح تصویر کے اصلی یانقلی ہونے کا پتہ لگا سکتاہے تواس کا طریقہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز ایسی ہیں جن کی مدد سے آپ تصویر کی حقیقت کو پرکھ سکتے ہیں، دومعروف ویب سائٹس میں http://www.imageforensic.org/ یا ایک ویب سائٹ http://fotoforensic.com/ہے ، ان دونوں پر آپ اپنی تصویر اپ لوڈ کرکے اس کے بارے میں جان سکتے ہیں لیکن پہلی ویب سائٹ امیج فارنزک استعمال کرنے میں زیادہ آسان ہے ۔

تصویر کا جائزہ

سب سے پہلے متعلقہ تصویر ڈاﺅن لوڈ کرلیں

ویب سائٹ کا ایڈریس سرچ بار میں ڈالیں اور انٹر کا بٹن دبادیں یا پھر گوگل کی بھی مدد لے سکتے ہیں

ویب سائٹ پر براﺅز کابٹن کلک کریں اور متعلقہ تصویر اپ لوڈ کردیں

تصویر اپ لوڈ ہونے کے بعد انیالائزکے بٹن پر کلک کریں

اس کے بعد تصویر کے بارے میں مختلف آپشنز میں جاکر سٹیٹک ، میٹاڈیٹا وغیرہ کی تسلی کرسکتے ہیں اور جنرل راحیل شریف کی زیرنظر تصویر کو استعمال کریں تو اس ویب سائٹ نے اس کے 100فیصد درست ہونے کی گواہی دیدی کیونکہ ملنے والے سکیچ میں کلر ٹمپریچر وغیرہ پوری تصویر میں یکساں ہے اور کسی اضافی لیئروغیرہ کی نشاندہی نہیں ہوئی ۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -