فہد قتل کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر ایف آئی اے اہلکار کو انعامی رقوم مل گئی
اسلام آباد( آن لائن ) وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فہد قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد محمود کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے کے اہلکاروں کی تعریفی اسناد اور ایک ایک لاکھ روپے انعام دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اے ایس آئی شفیق اعظم اور کاﺅنٹر آفیشل خالد خان طورخم چیک پوسٹ پر تعینات ہیں ا ور کاﺅنٹر آفیشل خالد خان کی نشاندہی کرنے پر شفیق اعظم نے ملزم کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایف آئی اے کے ان دونوں اہلکاروں کے لئے تعریفی اسناد اور ایک ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پیر کے روز وزیر داخلہ نے دونوں اہلکاروں کو انعام دیا اور ان کی کارکردگی کو بے حد سراہا ۔