شیخ رشید کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات ،سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انصاف نہ ملنا قومی المیہ ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ڈاکٹر طاہر القادر ی سے ملاقات کی جس دوران تین ستمبر کے احتجاج اور آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماﺅں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تین ستمبر کے احتجاج اور دھرنے پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر تحقیقات کا آغاز وزیرا عظم سے ہونا چاہئیے ۔ دو سال بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر انصاف نہ ملنا قومی المیہ ہے ۔