پاناما لیکس تحقیقات : رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

پاناما لیکس تحقیقات : رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کیخلاف عمران خان کی ...
پاناما لیکس تحقیقات : رجسٹرار سپریم کورٹ نے وزیرا عظم کیخلاف عمران خان کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور سیاسی دھچکا لگ گیا ، رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے وزیرا عظم کے خلاف دائر کردہ درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے پانا ما لیکس کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم نواز شریف ، اسحاق ڈار ، کیپٹن صفدر ،مریم نواز ، حسن اور حسین نواز سمیت دیگر افراد کے خلاف گزشتہ روز دائر کردہ درخواست پر جسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگا کر درخواست واپس بھیج دی ۔رجسٹرار کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ایک غیر سنجیدہ پٹیشن لگتی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل فون اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معاملے پر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دی جا سکتی ، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری اور نعیم الحق نے پاناما لیکس پر عمران خان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست جمع کرائی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -