پشاور میں چوہوں نے شیر خوار کو کاٹ لیا ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

پشاور میں چوہوں نے شیر خوار کو کاٹ لیا ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
پشاور میں چوہوں نے شیر خوار کو کاٹ لیا ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور میں چوہے پھر ایکشن میں آگئے اور ایک شیر خوار بچے کے چہرے پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں چوہوں کے وار پھر سے شروع ہو گئے ، چوہوں نے چند دن کے بچے کو کاٹ کر زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہوں نے بچے کے چہرے پر تیرہ جگہوں سے کاٹا ہے تاہم بچے کو فوری طور پر ویکسی نیشن دے کر چائلڈ وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔

مزید :

پشاور -