بطور میئر کراچی وسیم اختر نے کن باتوں کا حلف اٹھایا؟ آپ بھی جانئے

بطور میئر کراچی وسیم اختر نے کن باتوں کا حلف اٹھایا؟ آپ بھی جانئے
بطور میئر کراچی وسیم اختر نے کن باتوں کا حلف اٹھایا؟ آپ بھی جانئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے ، ان سے حلف ریٹرننگ آفیسر سمیع صدیقی نے لیا۔ وسیم اختر نے بطور میئر کراچی کن باتوں کا حلف اٹھایا آپ بھی جانئے۔

وسیم صدیقی نے منگل کو اٹھائے جانے والے حلف میں اقرار کیا کہ ” میں اللہ کوحاضر ناظر جان کر حلف اٹھاتا ہوں کہ میں پاکستان سے مخلص اور وفادار رہوں گا اور اس کے نظریے ، سالمیت اور ترقی میں اضافے اور بہتری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں اور دفتری امور کی ادائیگی میں ایمانداری کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔ جب بھی مجھے بحیثیت میئر کراچی فرائض اور ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے مقرر کیا گیا تو میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے قواعد و ضوابط کے مطابق ایمانداری اور موثر طریقے سے اپنی انتہائی صلاحیتوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دوں گا ، میں ذاتی مفاد کو سرکاری ذمہ داری پر ترجیح نہیں دوں گا اور حکومت کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کروں گا۔

میں لوکل کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے یقین سے کہتا ہوں کہ اپنی ذمہ داری کو زیادہ ترجیح دوں گا او سرانجام دوں گا اور حکومت کی پالیسی کے موافق بھرپور انداز سے کام کروں گا ، سرکاری احکامات پر عمل کرنے کا پابند رہوں گا ، میں کسی بھی شخص یا سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی اجازت دوں گا اور نہ ہی اس سے تعلق رکھوں گا ، میں مالی محاصل بڑھانے کیلئے کوشش کروں گا، اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق قومی خزانے میں اضافے کی ہرممکن کوشش کروں گا اور قومی خزانے میں غبن ، بے قاعدگی اور غلط استعمال کو روکوں گا۔

میں بالواسطہ یا بلا واسطہ کوئی بھی بات جو میرے علم میں منتخب ہونے کی حیثیت سے آئی کسی شخص کو نہ بتاو¿ں گا یا انکشاف کروں گا سوائے اس کے جو میرے فرض کی ادائیگی کے مطابق ہو“۔

مزید :

کراچی -