قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف پاکستان نے برطانیہ کو ریفرنس بھجوا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں بد امنی پھیلانے پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف پاکستان نے برطانیہ کو ریفرنس بھیج دیا ۔ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کے خلاف ریفرنس وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں پاکستان نے برطانیہ کو الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں شر انگیز تقریر کرنے اور عوام کو تشدد پر اکسانے کے شواہد دئیے ۔ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ الطاف حسین عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کا مرتکب ہوا ہے ،برطانیہ پاکستان میں بد امنی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔
مجھے متحدہ قائد لکھا جائے، نواز شریف نے الطاف کو غدار نہیں کہا: فاروق ستار