توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری ہورہی ہے،منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناﺅں گا:وزیر اعظم

توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری ہورہی ہے،منصوبوں کی بروقت تکمیل ...
توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری ہورہی ہے،منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناﺅں گا:وزیر اعظم

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری ہورہی ہے،تاریخ میں کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی،توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناﺅں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت جاری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں غیر معمولی سرمایہ کاری ہورہی ہے،تاریخ میں کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی'توانائی کی قلت پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بناﺅں گا، جلد لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا،انہوں نے کہا تمام منصوبوں کا ذاتی طور پر جائزہ لوں گا۔

قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف پاکستان نے برطانیہ کو ریفرنس بھجوا دیا

وزارت پانی و بجلی کی طرف سے اجلاس میں بریفنگ دی گئی ہے،سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے مارچ 2018ءمیں مکمل ہوجائیں گے،بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک پر اربوں روپے خرچ کیے گئے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -