احمد بٹ نے گلوکارہ حمیرہ ارشد کو پہلی طلاق بھجوا دی

احمد بٹ نے گلوکارہ حمیرہ ارشد کو پہلی طلاق بھجوا دی
احمد بٹ نے گلوکارہ حمیرہ ارشد کو پہلی طلاق بھجوا دی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار احمد بٹ نے گلوکارہ حمیرہ ارشد کو پہلی طلاق بھجوا دی ہے جس کی تصدیق حمیرہ ارشد نے کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حمیرہ ارشد کاکہناتھا کہ وہ دو ماہ سے اپنی والدہ کے گھر مقیم ہوں ،طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے کیاہے ،پہلی طلاق ہو گئی ہے قانونی اور مذہبی تقاضوں کے مطابق باقی دو طلاقیں بھی ہو جائیں گی ۔

واضح رہے کہ حمیرہ ارشد اور ادکار احمد بٹ کے درمیان اختلافات ایک بار پہلے بھی کھل کر سامنے آئے اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے اور علیحدیگی کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں انہوں نے ایک دوسرے کو پریس کانفرنس میں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائیں اور اختلاف کو بھلا کر ایک ساتھ رہنے اور آگے بڑھنے کافیصلہ کیا لیکن اب پھر اختلافات سامنے آ ئے ہیں جبکہ احمد بٹ نے حمیرہ ارشد کوپہلی طلاق بھی بھجوا دی ہے جس کی تصدیق گلوکارہ نے کر دی ہے ۔حمیرہ ارشد اور احمد بٹ کا ایک بیٹا ہے جو کہ اپنی ماں کے پاس ہی رہے ۔واضح رہے کہ دونوں 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزید :

تفریح -