کم جونگ کے حکم پر شمالی کوریا میں دوسرکاری افسران کو اینٹی ایئرکرافٹ گن کے ذرائعے سزائے موت دیدی گئی

کم جونگ کے حکم پر شمالی کوریا میں دوسرکاری افسران کو اینٹی ایئرکرافٹ گن کے ...
کم جونگ کے حکم پر شمالی کوریا میں دوسرکاری افسران کو اینٹی ایئرکرافٹ گن کے ذرائعے سزائے موت دیدی گئی

  

سیول(مانیٹرنگ ڈیس)شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ کے حکم پر دو سینئر سرکاری اہلکاروں کو ’اینٹی ایئرکرافٹ گن ‘کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی ہے ۔

مزیدپڑھیں:کر د جنگجوﺅں کیخلاف ترکی کی کارروائی ناقابل قبول ہے ، اسے فوری بند ہونا چاہئیے : امریکہ

جنوبی کوریا کے اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ شمارلی کوریا کے سرکاری اہلکار ری جونگ جو کہ وزارت تعلیم میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ،کو سپریم لیڈر کم یونگ کے ساتھ ملاقات کے دوران سونے پر گرفتار کیا گیا تھا اوران پر کرپشن کے الزامات بھی تھے جبکہ سابقہ وزیر برائے زراعت ہوانگ من کو سزائے موت مجوزہ منصوبے میں دھوکے بازی کرتے ہوئے کم جونگ کی لیڈرشپ کو براہ راست چیلنج کرنے کے الزامات کے تحت دی گئی ۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے اخبار کا کہناتھا کہ شمالی کوریا کی وزارت یونفیکیشن کے ترجمان نے اس سزائے موت کی فوری تصدیق کرنے معذرت کر لی ہے ۔اگر یہ سزائے مو ت دی جانے والی خبر درست ہے تو یہ پہلا ایسا حکم ہو گا جو سپریم لیڈر نے پارٹی اور ملٹری کے باہر سے دیاہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -