سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی، حکومت نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ اب خرچہ کافی بڑھ جائے گا کیونکہ۔۔۔

سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی، حکومت نے ایسا فیصلہ کرلیا ...
سعودی عرب میں رہنے والوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی، حکومت نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ اب خرچہ کافی بڑھ جائے گا کیونکہ۔۔۔

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت صحت کی جانب سے متاثرین حادثات کے علاج کے اخراجات کی ذمہ داری انشورنس کمپنیوں اور حادثے کے ذمہ دار افراد پر ڈالنے کے فیصلے نے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے، جس کا نتیجہ علاج کے اخراجات میں نمایاں اضافے کی صورت میں سامنے آسکتا ہے۔

سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد کے بعد حکومتی خرچ پر علاج کی سہولت ختم ہوجائے گی جبکہ انشورنس کمپنیوں کو علاج کے اخراجات کے لئے ذمہ دار قرر دئیے جانے پر یہ کمپنیاں اپنے پریمئیم بڑھادیں گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ سعودی بنیادی قانون شہریوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرتا ہے لیکن علاج کے اخراجات کا انشورنس کمپنیوں سے مطالبہ کرنے کا نتیجہ یہ ہوگا کہ یہ کمپنیاں اپنے انشورنس پریمئیم میں دو گنا تک اضافہ کرسکتی ہیں۔ افراد اور کمپنیوں کے انشورنس پریمئیم میں اضافے کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔

خبردار! سعودی عرب میں رہنے و الے اگلی بار گھر سے نکلنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں، یہ نہ ہو ایک ہی جھٹکے میں ہزاروں کا نقصان ہوجائے کیونکہ۔۔۔

واضح رہے کہ وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ حادثے سے متاثر ہونے والے افراد کے اخراجات حادثے کے ذمہ داران کو ادا کرنا ہوں گے اور اگر حادثے کے ذمہ دار شخص کی گاڑی انشورڈ ہے تو انشورنس کمپنی کو علاج کے اخراجات ادا کرنا ہوں گے۔ وزارت کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اطلاق سعودی اور غیرملکی شہریوں پر مساوی طور پر ہوگا۔

مزید :

عرب دنیا -