اتوار سے پورے سعودی عرب میں چھاپے شروع، اب جو بھی غیر ملکی یہ ایک کام کرتا نظر آیا فوری گرفتار کرلیا جائے گا

اتوار سے پورے سعودی عرب میں چھاپے شروع، اب جو بھی غیر ملکی یہ ایک کام کرتا نظر ...
اتوار سے پورے سعودی عرب میں چھاپے شروع، اب جو بھی غیر ملکی یہ ایک کام کرتا نظر آیا فوری گرفتار کرلیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے غیر ملکی ملازمین کو مکمل طور پر نکالنے کے لئے دی گئی حتمی تاریخ آن پہنچی ہے اور وزارت محنت و سماجی ترقی نے اس تاریخ میں مزید توسیع دینے سے انکار کرتے ہوئے اعلان کردیا ہے کہ اتوار سے موبائل فون کی دکانوں پر چھاپوں کا آغاز ہوجائے گا۔ ان چھاپوں کا مقصد موبائل فون کی دکانوں پر کام کرنے والے غیرملکیوں کی گرفتاری ہے، جبکہ انہیں ملازمت فراہم کرنے والی دکانوں پر بھی جرمانے عائد کئے جائیں گے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے 50 فیصد غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے یکم رمضان اور 100 فیصد غیر ملکیوں کو نکالنے کے لئے یکم ذی الحج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ حتمی ڈیڈ لائن اس جمعہ کو ختم ہورہی ہے اور وزارت محنت و سماجی ترقی نے واضح الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اس تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی اور اس کے بعد کسی کو بھی رعایت حاصل نہیں ہوگی۔

دبئی کے حکمران کا اچانک دفاتر کا دورہ ، ملازمین غائب نکلے
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ غیر ملکیوں کو ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے نکالنے کے متعلق کئے گئے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے متعدد ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں، جو اتوار کے روز سے چھاپوں کا آغاز کردیں گی۔

مزید :

عرب دنیا -