ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابھی تک تعین نہ ہو سکا

ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابھی تک تعین نہ ہو سکا
ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابھی تک تعین نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اوگرا ابھی تک ستمبر کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی سمری تیار نہ کر سکی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ فیصلے کے بعد وفاقی کابینہ ٹیکس لاگو کرنے کی منظوری دے گی تاہم وفاقی کابینہ ستمبر کے مہینے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا فیصلہ نہیں کر سکی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری کی منظوری کے بعد اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی ۔اوگرا سفارشات کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی اعلان کرے گی ۔وزارت خزانہ کل کابینہ میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس سے متعلق سمری پیش کرے گی ۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 135روپے کمی
ماضی میں وزیر اعظم کی ہدایت پر ٹیکس میں کمی بیشی کی جاتی رہی ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت وزیر اعظم تنہا ٹیکس نفاذ کی منظوری نہیں دے سکتے ۔

مزید :

بزنس -