خواجہ سرا سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ بد اخلاقی،معاملہ عدالت پہنچ گیا

خواجہ سرا سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ بد اخلاقی،معاملہ عدالت پہنچ گیا
خواجہ سرا سے پولیس اہلکاروں کی مبینہ بد اخلاقی،معاملہ عدالت پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سراسے مبینہ بد اخلاقی کے الزام میں پولیس اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹا دی،عدالت نے خواجہ سراکو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار خواجہ سراریشم نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ نصیر آباد کے اہلکاوں نے اسے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا اور تھانے لے جا کر پیسے چھیننے کے بعد بد اخلاقی کا نشانہ بنایا۔ریشم نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر رکھی ہے مگر پولیس اہلکار اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لئے مقدمہ درج نہیں کر رہی۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے جسٹس آف پس سے رجوع نہیں کیا لہذا درخواست ناقابل سماعت ہے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

مزید :

لاہور -