چینی سرمایہ کاروں کا کے پی کے میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے چار منصوبوں کا فوری آغاز کا اعلان

چینی سرمایہ کاروں کا کے پی کے میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے چار منصوبوں کا ...
 چینی سرمایہ کاروں کا کے پی کے میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے چار منصوبوں کا فوری آغاز کا اعلان

  

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم) چینی سرمایہ کاروں نے خیبر پختونخواہ حکومت کو گیس کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی مشروط پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ اگر خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت انہیں سرمایہ کاری کے تحفظ کی مکمل ضمانت دے دے تو خیبر میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں گزشتہ روز وفاقی وزارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے منعقدہ سی پیک سمٹ اینڈ ایکسپو کے اختتامی سیشن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے خطاب کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے استفسار کیا کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم خیبر میں گیس سے بجلی پیدا کریں لیکن ہماری سرمایہ کاری کی گارنٹی کیا ہو گی اس پر وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ نے جواب دیا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ چینی سرمایہ مکمل طور پر محفوظ ہو گا اور اس سلسلے میں تمام مالیاتی مراحل مکمل کئے جائیں گے اور اس حوالے سے بینکوں کی گارنٹی کی بھی حاصل کی جا سکتی ہے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں اور ہم نے خیبر پختونخواہ کو کرپشن فری صوبہ بنا دیا ہے چینی سرمایہ کار وہاں آئیں تو انہیں محسوس ہو گا کہ ان کی ایک ایک پائی محفوظ ہاتھوں میں ہے جس پر چینی سرمایہ کاروں  نے گیس سے بجلی پیدا کرنے کے 4منصوبوں کے فوری آغاز کا اعلان کیا ۔

مزید :

اسلام آباد -