میئر اور ڈپٹی مئیر کو پورے اختیارات دینے ہوں گے ، سید سردار احمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی سید سرادر احمد نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بلدیاتی نمائندوں کو کام کرنے سے نہ روکے۔ کراچی میں بڑا مسئلہ پانی اور سیوریج کا ہے۔قانوناًپانی اور سیوریج بورڈ بلدیاتی انتظامیہ کو دینا ہوگا۔اداروں کو فعال کرنے کی ضرورت نہیں ۔ سندھ حکومت کو لوکل گرنمنٹ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ میئر اور ڈپٹی مئیر کو پورے اختیارات دینے ہوں گے ، جرائم پیشہ افراد کو عدالت میں پیش کریں ان کا میدیا ٹرائل نہ کیا جائے۔