پولیس آرڈیننس 2016ء کے نفاذ سے پولیس کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں:آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان درانی

پولیس آرڈیننس 2016ء کے نفاذ سے پولیس کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں:آئی جی خیبر ...
پولیس آرڈیننس 2016ء کے نفاذ سے پولیس کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں:آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوز ڈیسک) آئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی نے کہا ہے کہ پولیس آرڈیننس 2016ء کے نفاذ سے پولیس کی ذمہ داریاں مزیدبڑھ گئی ہیں ،پولیس اس کے نفاذ کے لئے اس کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں اورجرائم کے خاتمے اور عوامی مسائل کی دادرسی کے لئے شب روز کام کریں۔

این اے 110سیالکوٹ سے متعلق کیس کی سماعت ،سپریم کوٹ کی نادار کو فرانزک آڈٹ رپورٹ کیلئے دائر درخواست جلد نمٹانے کی ہدایت

سی پی آفس پشاور میں ریجنل پولیس آفسروں سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی نے کہا کہ وہ ہر مہینے اپنے متعلقہ اضلاع کے افسروں کا اجلاس طلب کرکے اس میں امن و آمان ، جرائم ، عوام کے ساتھ رابطہ اورپولیس کے مختلف شروع کردہ پراجیکٹس یعنی تنازعات کے حل کے کونسلوں اور پولیس اسسٹنس لائینز وں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اس کو مزیدموثر اور عوامی توقعات کے مطابق بنانے کے لئے افسران کو ٹاسک دیکر ان کی کارکردگی کو پرکھیں۔

انہوں نے پولیس افسران کو کہا کہ وہ تنازعات کے حل کے کونسلوں کو تحصیل کی سطح پر لیجانے/ متعارف کرانے کا جائزہ لیں اور اسکی بھرپور تشہیر کریں تاکہ عام لوگوں میں اس کے بارے میں آگاہی حاصل ہو کرعوام کے مابین معمولی نوعیت کے تنازعات کو آپس میں مل جُل کر حل کیا جا سکے ۔اجلاس میں پولیس آرڈیننس 2016ء پر عمل درآمد اور اس مقصد کے لئے ریجنل پولیس آفسروں کو متعلقہ ڈی پی اُوز ، ایس ڈی پی اُوزاور ایس ایچ اُوز کو بریف کرنے اور ڈی پی اُوز کی جانب سے ضلعی اسمبلی کو امن و آمان کے بارے میں پریزنٹیشن دینے، ضلعی اسمبلی سے ٹریفک پلان کو منظور کرانے اور تنازعات کے حل کے کونسلوں اورپولیس اسسٹنس لائینز کی کارکردگی کو مزید موثر اور عوامی اُمنگوں کے مطابق بنانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بشکک میں چینی سفارت خانے پر حملے کی مذمت ،مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

مزید :

پشاور -