’ایک ایک چیز تمہیں میں نے خرید کر دی ہے‘ شاپنگ مال میں لڑائی کے دوران خاتون کے شوہر نے اسے یہ طعنہ دیا تو موقع پر ہی تمام کپڑے اتار ڈالے اور۔۔۔ پھر کیا کام کیا؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

’ایک ایک چیز تمہیں میں نے خرید کر دی ہے‘ شاپنگ مال میں لڑائی کے دوران خاتون ...
’ایک ایک چیز تمہیں میں نے خرید کر دی ہے‘ شاپنگ مال میں لڑائی کے دوران خاتون کے شوہر نے اسے یہ طعنہ دیا تو موقع پر ہی تمام کپڑے اتار ڈالے اور۔۔۔ پھر کیا کام کیا؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کی لڑائی کوئی انوکھی بات تو نہیں ہے البتہ چین کے ایک شاپنگ مال میں ایک نوجوان جوڑے کی ایسی خطرناک لڑائی ہو گئی کہ دیکھنے والے اپنے کانو ں کو ہاتھ لگانے پر مجبور ہو گئے۔

ویب سائٹ ’ورلڈ وائرڈ ویئرڈ نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ چینی صوبے جیانگ ژو کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کی دوران شاپنگ لڑائی ہوئی تو شوہر نے بیوی کے منہ پر تھپڑ ماردیا۔ اس نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وہ بیوی کو طعنے دیتے ہوئے کہنے لگا ”تم نے یہ جو موبائل فون پکڑرکھا ہے یہ میں نے لے کر دیا ہے اور جو کپڑے پہنے ہیں وہ بھی میرے دئیے ہوئے ہیں۔“

یہ طعنے سن کر لڑکی کا غصہ آسمان کو چھونے لگا۔ اس نے پہلے تو موبائل فون شوہر کے منہ پر دے مارا اور پھر اپنے کپڑے بھی اتار کر اس کے منہ پر مارے۔ اس دلچسپ منظر کی ویڈیو وہاں موجود درجنوں لوگوں نے بنائی جس میں لڑکی کو شرٹ، پتلون اور پھر زیر جامہ بھی اتارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ صورتحال دیکھ کر لڑکی کا خاوند بہت گھبرا گیا اور اسے روکنے کی کوشش کی مگر وہ اپنا کام کر کے ہی رکی۔ اس کے بعد وہ برہنہ حالت میں ہی پیر پٹختی ہوئی وہاں سے چل دی اور آخری منظر میں اسے اسی حالت میں ایک لفٹ میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس