شہدا غزہ کے 500عزیز واقارب سعودی عرب کی دعوت پر حج کے لئے روانہ
غزہ (یوا ین پی)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہدا کے500 عزیزواقارب سعودی عرب کی خصوصی دعوت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے خصوصی حج سکیم کے تحت حج کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوگئے ہیں۔
چین کی سرحدی فوج ڈوکلم کا دفاع اور پٹرولنگ کو جاری رکھے ہوئے ہے:ترجمان وزارت خارجہ
فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر اس سال بھی 1000 فلسطینیوں کو سرکاری حج پر آنے کی دعوت دی گئی تھی،یہ تمام شہری فلسطینی شہدا کے عزیز واقارب ہیں۔گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے شہدا کے500 اقارب سرحدی گزرگاہ رفح کے راستے مصر داخل ہوئے جہاں سے وہ خصوصی حج پرواز کے ذریعے سعودی عرب مناسک حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگئے۔فلسطین حج وعمرہ کمیشن کے چیئرمین محمد بن سعد الدوسری نے بتایا کہ خصوصی حج سکیم کے تحت سعودی عرب روانہ ہونے والی یہ پہلی کھیپ ہے۔ ان عازمین حج کا تعلق شمالی اور وسطی غزہ، خان یونس اور رفح کے علاقوں کے شہدا سے ہے جبکہ دوسری کھیپ جلد روانہ ہوگی۔