چین، آن لائن فحش نگاری کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 مشتبہ افراد گرفتار، 118 ویب سائٹس بند

چین، آن لائن فحش نگاری کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 مشتبہ افراد گرفتار، 118 ویب سائٹس ...
چین، آن لائن فحش نگاری کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 مشتبہ افراد گرفتار، 118 ویب سائٹس بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی)چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، تحقیقاتی ٹیم نے 50 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور 118 ویب سائٹس اور 913 آن لائن اشتہارات بند کر دئے۔

بیت لحم، بد بخت بیٹوں نے باپ کو قتل کرکے لاش گاڑی سمیت جلا دی
چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے پنلک سیکیورٹی آفس اور نیشنل آفس نکی جانب سے مشترکہ طور پر چین میں آن لائن فحش فوٹو گرافی اور فلموں کی بندش کے لئے سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں، دونوں آفسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں چھاپہ مار کر 50مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ، 118 ویب سائٹس اور 913 آن لائن اشتہارات بند کر دیے۔آفس کے ایک ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پیسہ کمانے کے لئے اشتہاری پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر فحش ویب سائٹس آن لائن جرم کا ایک بڑا گروہ بن کر ابھرا ہے۔کمپیوٹر کی سکرینوں پر اشتہار فحش ویب سائٹس سے منسلک ہوتے ہیں جو ایک کلک کے ذریعے صارف کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں اوران سائٹس کے ایڈمن بہت سا منافع کماتے ہیں۔