ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن نہیں ہوئی،جس کمپنی کا نام استعمال کیا گیا ہے اس کا وجود تک نہیں ہے: ترجمان حکومت پنجاب

ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن نہیں ہوئی،جس کمپنی کا نام ...
ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کسی بھی قسم کی کرپشن نہیں ہوئی،جس کمپنی کا نام استعمال کیا گیا ہے اس کا وجود تک نہیں ہے: ترجمان حکومت پنجاب

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کرپشن کے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جس کمپنی کا نام استعمال کیا گیا ہے وہ ایس ای سی پی، پاکستان انجینئرنگ کونسل یا سٹیٹ بینک کسی میں بھی رجسٹرڈ نہیں اور جس شخص شہزاد کا نام استعمال کیا گیا ہے وہ نادرا ریکارڈ میں موجود نہیں ہے۔

ملتان روڈ سے لاہور آنے والے مسافر 24گھنٹے کے لئے متبادل راستہ اختیار کریں: ترجمان موٹروے پولیس

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسی بھی نجی کمپنی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا،یابیرٹ نامی کمپنی نے چین میں اپنا سرمایہ بھیجا جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ یہ سرمایہ کہاں سے آیا اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں ملتان میڑو پراجیکٹ سے بچت ہوئی ہے، انہوں نے رقم کے حوالے سے تفصیلات منگوائیں جس پر انہوں نے جعلی خطوط جمع کرائے ۔چینی حکومت نے خطوط ہمیں بھجوائے جس پر ہم نے اپنے تمام ریکارڈ ز چیک کئے ان خطوط میں لیٹر ہیڈ، خط کا انداز اور الفاظ سب کچھ جعلی تھا ۔ اس کے باوجود ہم نے تحقیقاتی ٹیم بنائے جس میں یابیرٹ اور کیپٹل کمپنی کا پاکستان میں وجود تک نہیں تھا سب جعلی تھا۔ نجی ٹی وی چینل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بدنام کرنے کے لئے یہ سارا ڈرامہ رچایا جس پر ہم چینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کریں گے۔

مزید : لاہور