دامل عطاء اللہ جونیئر گالف چیمپئن جیت کر وطن لوٹ آئے
اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کے 14 سالہ دامل عطا اللہ حال ہی میں سری لنکا میں ہونے والی جونیئر ٹیم گالف چیمپیئن شپ جیت کر وطن لوٹے ہیں۔دامل نے سات سال کی عمر میں گالف کھیلنا شروع کی اور یہ ان کا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ تھا۔عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ سری لنکا میں کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں چار ممالک پاکستان، سری لنکا، انڈیا اور بنگلادیش حصہ لے رہے تھے۔ مقابلہ بہت مشکل تھا، یہ میرا پہلا بین الاقوامی ٹورنامنٹ تھا اور اسے جیت کر آنا میرے لیے بہت ہی خاص احساس تھا۔ وطن واپس لوٹا تو کوچ سمیت میرے ساتھیوں نے ایک ہی چیز کہی کہ میں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستانی بھی گالف کھیل سکتے ہیں۔'پاکستان میں جہاں ہر گلی اور محلے میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، کسی بھی بچے کے لیے گالف کو اپنا لینا تھوڑا مشکل ہے۔ دامل بھی عام پاکستانی بچوں سے مختلف نہ تھے۔